شوکاز نوٹس کی خبریں خود ساختہ اور بے بنیاد ہیں, ثوبیہ شاہد

محمد داود

مسلم لیگ ن کی رکن خیبر پختونخوا اسمبلی ثوبیہ شاہد نے پارٹی قیادت کی جانب سے (ان کو) شو کاز نوٹس جاری ہونے کی خبروں کو خود ساختہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ کل کی پریس کانفرنس میں پارٹی کی صوبائی قیادت کی اجازت سے بیٹھی تھی ،،اپنے وضاحتی بیان میں ثوبیہ شاہد نے کہا ہے کہ چونکہ کل پریس کانفرنس میں وزیر اطلاعات کے ساتھ پارلیمانی لیڈرز بھی جارہے تھے اور مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر سردار شاہجہان یوسف بیرون ملک ہونے کی وجہ سے شامل نہیں ہوسکتے تھے ،لہزا وہ لیڈر آف دی اپوزیشن ڈاکٹر عباد اور صوبائی صدر انجینئر امیر مقام کی اجازت سے پریس کانفرنس میں مسلم لیگ ن کی نمائندگی کر رہی تھی ۔ثوبیہ شاہد نے واضح کیا کہ وہ پارٹی پالیسی پر پوری طرح کاربند ہیں اور ہر فورم پر پارٹی کی بھرپور نمائندگی کرتی رہی ہیں ۔انہوں نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ پارٹی قیادت کا اعتماد ان کو حاصل ہے اور شوکاز نوٹس جاری ہونے کی خبر بے بنیاد ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed