بھارتی شہر ممبئی میں طوفانی بارش نے تباہی مچادی،مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں چارروزمیں 588 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی،تیزہوائو ں کے باعث درخت گرگئے،کئی گاڑیوں کا نقصان پہنچا۔۔خراب موسم کے باعث متعدد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔طوفانی بارش کے باعث ممبئی میں پانچ روز سے یاسکول بندہیں،محکمہ موسمیات نے ممبئی میں مزید بارش کاریڈ الرٹ جاری کردیا،بھارت کی 17 ریاستوں میں آئندہ24گھنٹورں میں موسلا دھاربارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔







