غیر قانونی مہاجرین کیخلاف آپریشن شروع کرنے میں تین دن رہ گئے ہیں جبکہ پیر کے روز بھی مہاجرین کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری رہا یکم جولائی سے چھ جولائی تک 14 ہزار سے زائد مہاجرین فیملیز وطن واپس چلی گئے ہیں پشاور میں درجنوں گھروں دکانوں وغیرہ کو بھی خالی کر دیا گیا ہے 10 جولائی سے غیر قانونی مہاجرین کے خلاف اپریشن کے حوالے سے نمک منڈی میں قیمت کی پتھروں خوراک اٹا مارکیٹ اشرف روڈ خیبر بازار یونیورسٹی روڈ پیپل منڈی سبزی منڈی اندرون شہر مختلف بازاروں پشاور کینٹ کے مختلف بازاروں یونیورسٹی روڈ کے مختلف بازاروں میں سخت ترین اپریشن شروع کیا جائے گا اپریشن کے حوالے سے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مشترکہ طور پر حصہ لیں گے۔مہاجرین کے خلاف اپریشن کے حوالے سے پشاور سٹی کینٹ ٹان سمیت دیگر مقامات پر انتظامات کو حتمی شکل دینے کا عمل شروع کر دیا ہے افغان تاجروں کی نشاندہی کر دی گئی ہے







