پیسکو میں سن کوٹہ سے متعلق زیر التواء کیسز پر غور

پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو)نے دورانِ ملازمت جاں بحق ہونے والے ملازمین کے سن کوٹہ سے متعلق زیرِ التوا کیسز پر غور کرنے کا فیصلہ کر لیا۔پیسکو کی جانب سے جاری اعلامیے کیمطابق سپریم کورٹ کے 18 اکتوبر 2024 کی فیصلے سے قبل کے تمام زیرِ التوا سن کوٹہ کیسزکاجائزہ لیاجائیگا،کیسز پرغور وفاقی آئینی عدالت کی وضاحت کی روشنی میں کیا جائے گا۔کمپنی نے تمام فیلڈ دفاتر کو ہدایت کی ہے کہ متعلقہ کیسز کی مکمل تفصیلات اور مطلوبہ دستاویزات جمع کروا کر ہیڈ آفس بھجوائی جائیں تاکہ تمام درخواستوں کا قانونی تقاضوں کے مطابق جائزہ لیا جا سکے۔اعلامیے کے مطابق تمام مطلوبہ معلومات 30 جولائی 2026 تک جمع کرانا لازمی ہوگی، جبکہ مقررہ تاریخ کے بعد کوئی نیا دعوی یا سن کوٹہ کیس قابلِ سماعت نہیں ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed