امریکی شہری نے 66ہاٹ ڈاگ کھا کر 10 ہزار ڈالرجیت لئے

امریکا میں یومِ آزادی کے موقع پر ہونے والے سالانہ ہاٹ ڈاگ کھانے کے مقابلے میں بار بار مقابلہ جیتنے والے جوئی چیسٹنٹ نے 10 منٹ میں 66 ہاٹ ڈاگ کھا کر مردوں کے مقابلے کا ٹائٹل 18 ویں مرتبہ اپنے نام کر لیا۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق کامیابی پر جوئی چیسٹنٹ کو 10 ہزار ڈالرز اور روایتی یلو بیلٹ سے نوازا گیا۔اس موقع پرجوئی چیسٹنٹ نے کہا کہ 4 جولائی کو اس مقابلے میں حصہ لینا میرے لیے خواب جیسا ہے تاہم شدید گرمی کی وجہ سے میں اپنی بہترین کارکردگی نہ دکھا سکا۔رپورٹس کے مطابق ان کا عالمی ریکارڈ 76 ہاٹ ڈاگ کھانے کا ہے جو انہوں نے 2021 میں بنایا تھا۔مقابلے میں دوسرے نمبر پر آنے والے پیٹرک برٹولیٹی نے 51 ہاٹ ڈاگ کھائے۔خواتین کے مقابلے میں میکی سودو نے 38.75 ہاٹ ڈاگ کھا کر مسلسل 12 ویں بار کامیابی حاصل کیخواتین میں ان کا ریکارڈ 51 ہاٹ ڈاگ کھانے کا ہے جو انہوں نے 2021 میں قائم کیا تھا۔میکی سودو نے کامیابی کے بعد شائقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجمع کے جوش نے مجھے ایک اور فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔واضح رہے کہ یہ تاریخی مقابلہ 1972 سے ہر سال نیویارک میں واقع مشہور ہاٹ ڈاگ ریستوران کے سامنے منعقد کیا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed