پشاور ہائی کورٹ نے لاپتہ شہری یاسین کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے لاپتہ شہری یاسین کی مبینہ غیر قانونی حراست کے کیس کی سماعت کے بعد تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ عدالت نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ لاپتہ شہری کے اہلخانہ کے فون نمبرز حاصل کیے جائیں اور یاسین کے موبائل فون کی سی ڈی آرز (CDRs) ریکارڈ اکٹھا کیا جائے۔ عدالت نے متعلقہ حکام کو لاپتہ شہری کے مکمل کوائف بھی جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ کیس کی مزید سماعت کے موقع پر عدالت نے مغوی یاسین کو پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے پولیس کو سات روز کے اندر جواب جمع کرانے کا پابند کیا ہے۔







