چین کے چڑیا گھر کی انوکھی ملازمت کا اشتہار وائرل

چین کے ایک چڑیا گھر کی جانب سے ریچھ کا لباس پہن کر زائرین کو محظوظ کرنے کے لیے ملازمین کی بھرتی کا اشتہار سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا، جس نے انٹرنیٹ صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔چین کے صوبہ ہینان کے شہر لووہے میں واقع چڑیا گھر نے ایک دلچسپ ملازمت کا اشتہار جاری کیا، جس میں افراد کو سیاہ ریچھ کا لباس پہن کر چڑیا گھر میں گھومنے اور آنے والے مہمانوں کے ساتھ تفریحی انداز میں وقت گزارنے کی دعوت دی گئی ہے۔اشتہار کے مطابق منتخب امیدواروں کو سالانہ 1 لاکھ یوآن (تقریبا 15 ہزار امریکی ڈالرز) تنخواہ دی جائے گی، ملازمت کے لیے مرد و خواتین دونوں درخواست دے سکتے ہیں، تاہم امیدوار کی عمر کم از کم 18 سال اور جسمانی صحت بہتر ہونا ضروری ہے۔اس منفرد ملازمت میں روزانہ 6 گھنٹے کام کرنا ہو گا جبکہ ماہانہ 4 چھٹیاں بھی دی جائیں گی۔چڑیا گھر کی انتظامیہ کے مطابق ریچھ بننے والے ملازمین کو زائرین سے بات کرنے کی اجازت نہیں ہو گی، البتہ وہ ریچھوں جیسی آوازیں نکال سکتے ہیں، جبکہ ہنگامی صورتِ حال یا مدد کی ضرورت پڑنے پر بولنے کی اجازت ہو گی۔مزید دلچسپ بات یہ ہے کہ ملازمین کو سیاحوں کی جانب سے پیش کیے جانے والے کھانے پینے کی اشیا بھی قبول کرنا ہوں گی۔اشتہار میں ملازمت کو چڑیا گھر کی سب سے آزاد نوکری قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر ملازم تھکا ہوا محسوس کرے تو آرام سے لیٹ کر وقت گزار سکتا ہے، جبکہ توانائی محسوس ہونے پر ناچ سکتا ہے، درختوں پر چڑھ سکتا ہے یا مچھلی پکڑنے جیسی سرگرمیاں بھی انجام دے سکتا ہے۔چڑیا گھر کے مطابق یہ ملازمت ملنسار اور کم گو، دونوں قسم کے افراد کے لیے موزوں ہے کیونکہ اس میں زبانی گفتگو کی ضرورت نہیں۔اشتہار میں امیدواروں کو یہ بھی ترغیب دی گئی کہ وہ جتنا منفرد اور مزاحیہ انداز اپنائیں گے، اتنے ہی زیادہ مقبول ہوں گے۔رپورٹس کے مطابق یہ تمام اسامیاں چند ہی دنوں میں پر ہو گئیں جبکہ 100 سے زائد افراد نے ملازمت کے لیے درخواستیں جمع کرائی تھیں۔چڑیا گھر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اگر کوئی ملازم سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کر لیتا ہے تو وہ بنیادی تنخواہ سے بھی زیادہ آمدنی کما سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed