پیٹرول 74، ڈیزل 67 روپے فی لیٹر سستا

وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کردیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 74 اور ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 373 سے کم ہوکر 299 روپے پر آجائے گی جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 378 روپے سے کم ہوکر 311 روپے ہوجائے گی۔واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed