بالائی علاقوں میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے اور فلیش فلڈ کا الرٹ جاری

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے اور فلیش فلڈ کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق22 جون تک اپر و لوئر چترال، سوات، اپر دیر، کوہستان اور مانسہرہ سمیت بالائی علاقوں میں بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے باعث فلیش فلڈ، لینڈ سلائیڈنگ اور گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کے خطرات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے، حساس علاقوں کی مسلسل نگرانی کرنے اور ریسکیو اداروں، مشینری و ہنگامی عملے کو ہر وقت تیار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔خطرے سے دوچار آبادی کو بروقت آگاہ کرنے اور ضرورت پڑنے پر محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔پی ڈی ایم اے نے سیاحوں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed