پاک چین دوستی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر پشاور میں قائم چینی ثقافتی مرکز چائنہ ونڈو کے زیر اہتمام ملک کی تاریخ میں پہلی بار ڈریگن بوٹ فیسٹول 14جون کو سردریاب کے مقام پر دریائے کابل میں منعقد ہو گا۔ضلعی انتظامیہ نے فیسٹول کی کامیابی اور شرکا کی حفاظت کے لئے انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رینا عباسی نے ایونٹ کے مقام کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا انہوں نے کشتیوں کی ریس میں حصہ لینے والے شرکا کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ ریس میں سو سے زائد کشتی سوار حصہ لیں گے۔







