الوڑگی بانڈہ،گیس کنکشن کے دوران زوردار دھماکہ، 3 جاں بحق،7 زخمی ‘گھر کا ایک حصہ منہدم، ملبے تلے دبے تمام افراد کو ریسکیو کرلیا گیا، زخمی ہسپتال منتقل ‘کرک کے علاقے الوڑگی بانڈہ میں رات گئے گیس کنکشن کے کام کے دوران ایک گھر میں زوردار دھماکہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔ حادثے میں 3افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور ایک بچہ شامل ہیں، جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے۔ دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ریسکیو آپریشن، ملبے سے تمام افراد نکال لیے گئیاطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری طور پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے ملبے تلے دبے تمام افراد کو نکال لیا۔زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔دھماکے کی وجوہات اور واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔







