ایشین گیمز میں پاکستان نے پہلا سلور میڈل جیت لیا

پاکستان نے 20ویں ایشین گیمز ایچی ناگویا 2026 میں اپنا پہلا سلور میڈل حاصل کرلیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق مینز اسکواش ٹیم ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کو ملائیشیا کے ہاتھوں 0-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد قومی ٹیم نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔

فائنل کے پہلے میچ میں امیشن راج چندرن نے ناصر اقبال کو 41 منٹ کے مقابلے کے بعد 1-3 سے شکست دی۔ دوسرے میچ میں ایون یونگ نے عالمی انڈر 23 چیمپئن نور زمان کو سخت مقابلے کے بعد 2-3 سے قابو کیا۔ یہ مقابلہ 53 منٹ تک جاری رہا۔

پاکستان نے سیمی فائنل میں ہانگ کانگ چائنا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی، جبکہ ملائیشیا نے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ اور دفاعی چیمپئن بھارت کو شکست دے کر اپ سیٹ کیا تھا۔

پاکستان اس سے قبل مینز اسکواش کے انفرادی ایونٹ میں دو برانز میڈل بھی جیت چکا ہے۔ نور زمان اور محمد اشعب عرفان نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرکے پاکستان کے لیے برانز میڈلز یقینی بنائے تھے۔

ایشین گیمز 2026 میں پاکستان مجموعی طور پر پانچ برانز اور ایک سلور میڈل حاصل کرچکا ہے۔ اس کے علاوہ مینز کرکٹ ایونٹ کے فائنل میں رسائی کے باعث پاکستان کا ایک اور میڈل بھی کنفرم ہوچکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed