وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان تاج محمد خان ترند سے سیکرٹری کھیل و امورِ نوجوانان محمد آصف نے ملاقات کی، جس میں نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور کھیلوں کے فروغ سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران نوجوانوں کے لیے جاری ترقیاتی منصوبوں، مختلف پروگرامز کی پیشرفت اور صوبے بھر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے اور ان کے لیے بہتر مواقع پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
اس موقع پر مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان تاج محمد خان ترند نے کہا کہ صوبائی حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے، انہیں مثبت سرگرمیوں سے جوڑنے اور کھیلوں کے شعبے کو مزید فعال بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے جدید کھیلوں کی سہولیات، صحت مند سرگرمیوں اور ترقی کے نئے مواقع کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، جبکہ اس مقصد کے حصول کے لیے جاری منصوبوں کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جا رہا ہے۔







