پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے سری لنکن اسکواڈ کا اعلان

سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ہونے والی تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے اپنے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے، جس کی قيادت کوشل مینڈس کے سپرد کی گئی ہے۔ کپتان کوشل مینڈس حالیہ دورۂ انگلینڈ میں بہترین فارم میں نظر آئے تھے، جہاں انہوں نے تین ون ڈے میچز میں 198 رنز اسکور کیے جن میں دوسرے میچ کے دوران بنائی گئی 121 رنز کی شاندار اننگز بھی شامل ہے۔

قومی اسکواڈ میں مشارا، جے وردھنے، یودارا، ساہان آراچیگے، کامندو مینڈس، داسن شاناکا اور وکرما سنگھے جیسے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ اسپن اٹیک میں ڈنیتھ ویلالاگے، مہیش تھیکشانا اور وجے کانتھ ویاسکانتھ ٹیم کا حصہ ہوں گے، جبکہ فاسٹ بولنگ کے شعبے میں دشمانتھا چمیرا، اسیتھا فرنینڈو، نوان تھشارا اور دلشان ملنگا کو شامل کیا گیا ہے۔ انگلینڈ کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز میں اسیتھا فرنینڈو سات وکٹیں حاصل کر کے سری لنکا کے سب سے کامیاب بولر رہے تھے۔

دوسری جانب، شدید انجریز کے باعث دو اہم اور اہم ترین کھلاڑی پاتھم نسانکا اور ونیندو ہسارنگا اس اسکواڈ کا حصہ نہیں بن سکے ہیں۔ واضح رہے کہ اس تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے بعد دونوں ٹیمیں انگلینڈ کے ساتھ مل کر پانچ میچوں پر مشتمل ون ڈے ٹرائی سیریز میں حصہ لیں گی، جس کے بعد دو ٹیسٹ میچز کی سیریز بھی کھیلی جائے گی جو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کا حصہ ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed