امریکی افواج کی ایران میں کارروائی ،شدید فضائی اور میزائل حملے

امریکی افواج نے اپنے اپاچی ہیلی کاپٹر کو گرائے جانے کے جواب میں جنوبی ایران پر شدید فضائی اور میزائل حملے کئے ہیں جس کے جواب میں تہران نے بحرین میں موجود امریکی بحری فوج کے پانچویں بیڑے (ففتھ فلیٹ ) کو ڈرونز سے اور اردن میں ایک فضائی اڈے کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے،سینٹکام نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایران کے خلاف جوابی حملوں کا سلسلہ مکمل کر لیا ہے۔ عالمی میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ نے اعلان کیا کہ اس کی افواج نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر تہران کے وقت آدھی رات کے بعد، ایران کے خلاف سیلف ڈیفنس سٹرائیکس شروع کی ہیں۔جنوبی ایران میں بدھ کی صبح فضائی حملوں کے بارے میں فاکس نیوز سے بات کرتے ہوئے، امریکی حکام نے کہا کہ دیگر مقامات کے علاوہ حملوں میں 20 اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جو بظاہر مختصر وقفوں پر تین لہروں میں کیے گئے تھے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے بیان میں کہا ہے کہ امریکی افواج نے ایک ہیلی کاپٹر کو گرائے جانے کے جواب میں ایران میں کارروائی کی ہے۔ یہ مشن بلا جواز ایرانی جارحیت کے تناسب میں ایک جواب ہے۔سینٹکام نے کہا کہ گرائے گئے امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کے دونوں عملے کو ایک امریکی سمندری ڈرون کے ذریعے بچا لیا گیا۔یہ پہلا موقع ہے کہ امریکی فوج نے عوامی طور پر تصدیق کی کہ اس نوعیت کی کارروائی میں اس قسم کے جہاز کا استعمال کیا گیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوجی ہیلی کاپٹر گرانے کے جواب میں امریکا کے ایران پر حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے ہمارا ہیلی کاپٹر مار گرایا، اب ہم جواب دے رہے ہیں۔صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ میں چاہتا ہوں امریکی ہیلی کاپٹر گرانے کے جواب میں ایران کو بھرپور جواب دیاجائے۔امریکی صدر نے کہا کہ انہوں نے ہمارا ہیلی کاپٹر مار گرایا اور اس وقت ہم جواب دے رہے ہیں،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed