بڈھ بیر میں معمولی تنازعے پر میاں بیوی اور بیٹا قتل

بڈھ بیر کے علاقے عمر آباد میں کھیت کے پانی کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق واقعہ غنی ہوٹل کے قریب واقع زرعی اراضی میں پیش آیا، جہاں پانی کے تنازع نے پرتشدد رخ اختیار کر لیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں میاں، بیوی اور ان کا بیٹا جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک اور بیٹا محمد عزیر زخمی ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی محمد عزیر کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔واقعے کے بعد بڈھ بیر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ فائرنگ کھیت کے پانی کے تنازع کا نتیجہ تھی۔پولیس نے واقعے کے سلسلے میں 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جن میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے کی تفتیش جاری ہے اور واقعے کے تمام پہلوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed