اے ڈی سی چترال عبدالسلام کی ترقیاتی منصوبوں میں نمایاں خدمات

وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر وزیرِ اعظم انسپکشن کمیشن کی جانب سے ضلع چترال میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی اور معائنہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں کمیشن نے چترال۔بونی۔مستوج۔شندور روڈ اور ایون۔بمبوریت روڈ منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے خصوصی کوششیں کی ہیں۔وزیرِ اعظم انسپکشن کمیشن کے مطابق ان اہم عوامی منصوبوں پر پیش رفت کو یقینی بنانے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)لوئر چترال عبدالسلام نے غیر معمولی کردار ادا کیا۔ انہوں نے منصوبوں سے متعلق امور میں بھرپور تعاون، انتظامی معاونت اور مثر رابطہ کاری کے ذریعے کام کی رفتار تیز کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔کمیشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عبدالسلام نے ذمہ داری، پیشہ ورانہ صلاحیت اور عوامی خدمت کے جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہر مرحلے پر کمیشن کے ساتھ مکمل تعاون کیا، جس کے نتیجے میں سرکاری فرائض کی انجام دہی مزید مثر اور سہل ہوئی۔بیان میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالسلام کی انتھک محنت، فرض شناسی اور چترال کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ ان کی کاوشیں علاقے کی ترقی، خوشحالی اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری میں اہم سنگِ میل ثابت ہوں گی۔وزیرِ اعظم انسپکشن کمیشن نے عبدالسلام کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عوامی خدمت کے لیے ان کے عزم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ قومی اور عوامی مفاد کے منصوبوں میں اپنا مثر کردار ادا کرتے رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed