قربانی کا گوشت مانگنے کے بہانے چوریاں کرنیوالے باپ بیٹے گرفتار

ڈیفنس پولیس کے آپریشنز ونگ نے چور باپ بیٹے کو گرفتار کرکے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا سامان برآمد کرلیا۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق گرفتار ملزمان جوزف عرف ساگر اور جمشید ساگر باپ بیٹا ہیں، دونوں کو ڈیفنس سی پولیس نے ٹبہ گوہاوا اوربھٹہ چوک سے گرفتار کیا۔ترجمان نے بتایا کہ ملزمان قربانی کا گوشت مانگنے والوں کا روپ دھار کرسائیکلوں پر گھروں کی ریکی کرتے،گھروں کی بیل بجا کر رہائشیوں کی موجودگی یا عدم موجودگی کا جائزہ لیتے اور جس گھر سے کوئی جواب نہ ملتا اسے ہدف بنا کر لوٹ لیتے۔ترجمان کے مطابق ملزمان کو سی سی ٹی وی کی مدد سے ٹریس کیا گیا اور گرفتار ملزمان سے ایک کروڑ مالیت کے طلائی زیورات، گھڑیاں، غیر ملکی کرنسی اور دیگر اشیاء برآمد ہوئی ہیں جب کہ ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed