اسرائیل کا غزہ میں جنازے پر حملہ، 14فلسطینی شہید

غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 14 فلسطینی شہید اور متعددزخمی ہو گئے، جن میں سے نصف سے زیادہ ایک ڈرون حملے میں اس وقت مارے گئے جب وہ جنازے کے جلوس میں شرکتکیلئے جمع تھے۔قطری نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق حماس کے ساتھ ہونے والی نام نہاد جنگ بندی کے نو ماہ گزرنے کے باوجود اسرائیل تقریبا روزانہ اس کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔وسطی غزہ میں واقع نصیرات پناہ گزین کیمپ کے بلاطہ مارکیٹ کے علاقے میں شہریوں کے ایک اجتماع پر اسرائیلی حملے میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے، غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی اور ایک ہسپتال نے اس کی تصدیق کی ہے۔العودہ ہسپتال کے مطابق اس حملے میں کم از کم 20 افراد زخمی بھی ہوئے۔عینی شاہدین کے مطابق ڈرون حملہ اس وقت کیا گیا جب فلسطینی سوگوار احمد یسین مسجد کے باہر جمع تھے اور اسی علاقے میں اس سے قبل ہونے والے ایک علیحدہ حملے میں جاں بحق ہونے والے فلسطینی کے جنازے کا جلوس شروع ہونے کا انتظار کر رہے تھے۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے راس الخیمہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے آپریشن الفارس الشہم۔ 3 کے تحت 100 ٹن امدادی سامان پر مشتمل ایک طیارہ غزہ پہنچ گیا۔مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ امدادی پرواز ہلالِ احمر امارات، اماراتی فلسطینی فرینڈشپ کلب اور دار البر سوسائٹی کے تعاون سے روانہ کی گئی، جس کا مقصد غزہ میں فلسطینی عوام کی امداد کرنا ہے۔رپورٹ کے مطابق طیارے میں بچوں کا دودھ، ادویات اور ملبوسات شامل ہیں تاکہ فوری انسانی ضروریات پوری کی جا سکیں اور بحران سے متاثرہ خاندانوں کی مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔آپریشن الفارس الشہم ۔3 کے ریلیف آپریشنز کے کوآرڈینیٹر حمود العفاری نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اپنی قیادت کی ہدایات کے مطابق شراکت دار اداروں کے تعاون سے فلسطینی عوام کی مدد کے لئے اپنی لاجسٹک اور امدادی صلاحیتوں کو بروئے کار لا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد غزہ تک انسانی اور طبی امداد کی مسلسل فراہمی یقینی بنانا، شہریوں کی بنیادی ضروریات پوری کرنا، ان کی مشکلات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت بڑھانا اور انسانی بحران کے اثرات میں کمی لانا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed