چین کی تین فضائی کمپنیوں کا 95ایئربس طیارے خریدنے کا اعلان

چین کی تین فضائی کمپنیوں نے اپنے بیڑوں کی توسیع اور جدیدکاری کے لیے ایئربس کے 95 طیارے خریدنے کا اعلان کیا ہے، جن میں A350 اور A320neo طرز کے طیارے شامل ہیں۔اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق ایئر چائنا، شین ژین ایئرلائنز اور ہینان ایئرلائنز نے شنگھائی سٹاک ایکسچینج میں جمع کرائی گئی دستاویزات میں ان معاہدوں کی تفصیلات جاری کیں، جن کی مجموعی فہرستی مالیت تقریبا 17.8 بلین ڈالر ہے۔سب سے بڑا معاہدہ ایئر چائنا اور اس کی ذیلی کمپنی شین ژین ایئرلائنز نے کیا، جو مجموعی طور پر 55 طیارے خریدیں گی۔ اس معاہدے کی فہرستی مالیت تقریبا 12.4 بلین ڈالر بتائی گئی ہے،ایئر چائنا 15 ایئربس A350-900 وسیع جسامت والے طیارے خریدے گی، جبکہ شین ژین ایئرلائنز 40 A320neo طرز کے طیارے حاصل کرے گی۔ ہینان ایئرلائنز نے بھی 40 A320neo طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا ہے، جس کی فہرستی مالیت تقریبا 5.4 بلین ڈالر ہے۔ہینان ایئرلائنز کو یہ 40 طیارے 2028 سے 2032 کے درمیان مرحلہ وار فراہم کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed