٭ خیبرپختونخوا پولیس اور اسلامیہ کالج پشاور کے درمیان شہدائے پولیس کی یاد میں دوستانہ ٹی-20 کرکٹ میچ کا انعقاد

٭ خیبرپختونخوا پولیس اور اسلامیہ کالج پشاور کے درمیان شہدائے پولیس کی یاد میں دوستانہ ٹی-20 کرکٹ میچ کا انعقاد۔
٭ سنسنی خیز مقابلے کے بعد خیبرپختونخوا پولیس ٹیم نے ہدف حاصل کرکے کامیابی اپنے نام کرلی۔

 

٭ اختتامی تقریب میں مہمانانِ خصوصی کی شرکت، کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے گئے۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید اور ڈی آئی جی ویلفیئر خیبرپختونخوا پولیس شیر اکبر خان کی خصوصی ہدایات پر شہدائے پولیس کی یاد میں خیبرپختونخوا پولیس کرکٹ ٹیم اور اسلامیہ کالج پشاور کرکٹ ٹیم کے درمیان ایک دوستانہ ٹی-20 کرکٹ میچ منعقد کیا گیا۔

میچ میں خیبرپختونخوا پولیس کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا۔ اسلامیہ کالج پشاور کی ٹیم نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 18.3 اوورز میں 101 رنز اسکور کیے۔جوابی اننگز میں خیبرپختونخوا پولیس کرکٹ ٹیم کے بلے بازوں گوہر علی اور وقار خان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔ سنسنی خیز مقابلے کے بعد خیبرپختونخوا پولیس کرکٹ ٹیم نے مطلوبہ ہدف حاصل کرکے میچ اپنے نام کرلیا۔
اختتامی تقریب میں وائس چانسلر اسلامیہ کالج پشاور ڈاکٹر احمد الرحمٰن سلجوقی اور اے آئی جی ویلفیئر خیبرپختونخوا پولیس ظہور احمد نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر اسلامیہ کالج پشاور کی ٹیم کے کپتان کو رنر اپ جبکہ خیبرپختونخوا پولیس کرکٹ ٹیم کو ونر ٹرافی پیش کی گئی۔

خیبرپختونخوا پولیس ٹیم کے کھلاڑی طارق خان کو شاندار کارکردگی پر ٹاپ اسکورر اور مین آف دی میچ قرار دیا گیا، جبکہ اسلامیہ کالج پشاور کی جانب سے سعید نمایاں اسکورر رہے۔
اس موقع پر وائس چانسلر اسلامیہ کالج پشاور ڈاکٹر احمد الرحمٰن سلجوقی نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کی مثبت اور صحت مند سرگرمیاں مستقبل میں بھی جاری رکھی جائیں گی تاکہ پولیس اور طلباءکے درمیان دوستانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جا سکے۔

انہوں نے ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر دونوں ٹیموں اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس اسلامیہ کالج علی ہوتی، انچارج سپورٹس خیبرپختونخوا پولیس نعیم گل، اسسٹنٹ انچارج سپورٹس آصف خان، لائن افیسر سپورٹس کے پی پولیس محمد تنویر اور کرکٹ کوچ حشمت علی کی خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed