آئی سی آر سی نیشنل پی ڈی کرکٹ چیمپئن شپ, پشاور نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

پشاور نے آئی سی آر سی نیشنل فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ چیمپئن شپ کے پہلے مرحلے میں اپنا دوسرا میچ جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی،کے پی اسٹارز محض52رنز پر ڈھیر ہوئی جبکہ لاہور نے ایبٹ آباد کو دو وکٹوں سے زیر کیا۔عمران خان اسٹیڈیم پشاور پر آئی سی آر سی نیشنل فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ چیمپئن شپ کاپہلا مرحلہ گزشتہ روز اختتام کو پہنچ گیا۔تیسرے روز کے میچوں کے موقع پر پاکستان فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری امیر الدین انصاری،پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے صدر امجد عزیز ملک،علی ہوتی ڈائرکٹراسپورٹس اسلامیہ کالج اینڈ یونیورسٹی،ڈاکٹر وقار،السید مارکیٹنگ کے سی ای او سید شیر علی آفریدی،ڈائرکٹر عمران خان اسٹیڈیم جعفر شاہ،ریجنل ہیڈز ساجد شاہ،جاوید اشرف،محمد طاہرراجا،ٹورنامنٹ کو آرڈی نیٹرنصر اللہ،ڈائرکٹر پی پی ڈی سی اے محمد نظام اور دیگر بھی موجود تھے۔چیمپئن شپ کے پہلے مرحلے کے تیسرے روز پہلے میچ میں لاہور نے ایبٹ آباد کو سنسنی خیز اور دل چسپ مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے شکست دی۔

ایبٹ آباد کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 17.5اوورز میں 101رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔محمد اسد 35گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے 30اور زبیح اللہ 14گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے 18رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے جبکہ ہمایوں خان نے15رنز بنائے۔لاہور کی جانب سے ایم اشفاق اور شاہد نذیر نے تین تین کھلاڑیو ں کو آؤٹ کیا جبکہ عبداللہ اعجاز اور محمد بلال نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں لاہور نے16.5اوورز میں آٹھ وکٹوں پر ہدف حاصل کر لیا۔محمد شہباز 16رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ عتیق الرحمان اور صدر علی نے13-13رنز بنائے۔فاضل رنز کی تعداد19رہی جوکہ ایبٹ آباد کی شکست کی وجہ بنی،جس میں وائڈ کے12رنز بھی شامل تھے۔ایبٹ آباد کی جانب سے راج ولی،محمد اسد اور بلال ارشد نے دو دو جبکہ آفتاب حسین اور کلیم اللہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس میچ کے مہمان خصوصی پاکستان رائٹرز اسپورٹس فیڈریشن کے صدر امجد عزیزملک نے لاہور کے شاہد نذیر کو پلیئر آف دی میچ ایوارڈ دیا۔ دوسرے میچ میں پشاور نے کے پی اسٹارز کو سات وکٹوں سے شکست دی۔کے پی اسٹارز کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 52رنز بناکر آؤٹ ہو گئی،ااول محمد22رنز بناکر نمایاں رہے۔مومن خان نے تین جبکہ زید اللہ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں پشاور نے تیر ترین بیٹنگ کرتے ہوئے 3.4اوورز میں تین وکٹوں پر ہدف حاصل کر لیا اور پوائنٹس ٹیبل پر رن ریٹ کے لحاظ سے سر فہرست ہو گئی،عدیل شہزاد نے12گیندوں پر 6چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 39رنز بنائے۔محمد عابد نے گرنے والی تینوں وکٹیں حاصل کیں۔سابق صدرڈی سی اے نوشہرہ گوہر علی نے عدیل شہزاد کو پلیئر آف دی میچ ایوارڈ دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed