پی ٹی آئی حکومت کو عالمی سازش کے تحت گرایا گیا،سلمان اکرم راجہ،اسد قیصر

پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ اپریل 2022میں پی ٹی آئی کی حکومت کو بین الاقوامی سازش کے تحت گرایا گیا، ڈراپ سائٹ نے سائفر منظر عام پر لا کر پی ٹی آئی کو درست ثابت کیا۔ پی ٹی آئی رہنمائو ں اسد قیصر، تیمور سلیم جھگڑاکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ آج انتہائی گمبھیرصورتحال میں پریس کانفرنس کررہے ہیں،پاکستان کے مسائل دن بدن بڑھتے جارہے ہیں،بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی گرفتاری کے خلاف ہماری جدوجہد جاری ہے،ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ منگل اور جمعرات کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں ہوں گی،آج تک ہائیکورٹ کے فیصلے پرعملدرآمد نہیں ہورہا،ہم دوبار ہ ہائیکورٹ گئے کہ آپ کے حکم پر عملدرآمد نہیں ہو رہا لیکن ہماری سنوائی نہیں ہوئی،سپریم کورٹ گئے وہاں بھی ہماری نہیں سنی گئی۔پی ٹی آئی رہنما کاکہناتھا کہ ہم خاموش نہیں ہوں گے، ہر روز کورٹ کو یاد دلائیں گے کہ ظلم ہو رہا ہے،8اپریل کو سلمان صفدر کی ملاقات میں بانی نے بتایا ان کی آنکھ خراب ہو رہی ہے،بانی پی ٹی آئی سے کوئی انسان نہیں مل رہا، وہ قید تنہائی میں ہیں،انسانیت سوز صورتحال ہے ، ہم پوری دنیا کے ایوانوں میں آواز بلند کررہے ہیں۔سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ اپریل 2022میں پی ٹی آئی کی حکومت کو بین الاقوامی سازش کے تحت گرایا گیا، گٹھ جوڑ کرکے جمہوری حکومت کو ختم کیا گیا، اپریل 2022میں کہیں سے حکم آیا اوور حکومت ختم کردی گئی،ڈراپ سائٹ نے سائفر منظر عام پر لا کر پی ٹی آئی کو درست ثابت کیا، ان کاکہناتھا کہ عوام ظلم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں،یہ مسلط شدہ حکومت اب عوام سے ووٹ کا حق بھی چھیننا چاہتی ہے،یہ ووٹر کی عمر بڑھا رہے ہیں کیونکہ خوفزدہ ہیں،پوری دنیامیں ووٹنگ کی عمر کو کم کیا جارہا ہے لیکن یہ ووٹنگ کی عمر بڑھا رہے ہیں،پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ ہمیں بتایا گیا کہ 1947میں آ زاد ہو گئے تھے لیکن آج بھی ہم قید میں ہیں،ہمارے وکلا کو جبری لاپتہ کیا جارہا ہے، ہمیں نہیں معلوم کہاں غائب کررہے ہیں؟ہم ہر سطح پر اس ظلم کے خلاف آواز بلند کررہے ہیں،عدالتیں بند رہیں، پارلیمان قید رہا تو فیصلے سڑکوں پر ہوں گے،پاکستان کی معیشت کے حالات خطرناک حد کو پہنچ گئے ہیں،پٹرول کی قیمتیں آسمان تک پہنچ گئی ہیں،آج صوبوں سے بھی ان کا حق چھینا جارہا ہے،صوبوں کا بجٹ کم اور این ایف سی میں تبدیلیاں کررہے ہیں،صوبوں کے اختیار ات ختم کرنے سے پاکستان ترقی نہیں کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed