ایران کے پولیس چیف احمد رضا رادان نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک 6 ہزار 500 سے زائد غداروں اور جاسوسوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق احمد رضا رادان کا کہنا تھا کہ گرفتار افراد پر دشمن کے ساتھ تعاون، حساس معلومات فراہم کرنے اور ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے الزامات ہیں۔ایرانی حکام اس سے قبل بھی متعدد افراد کی گرفتاریوں کا اعلان کر چکے ہیں، جن پر اسرائیل اور دیگر غیر ملکی اداروں کے لئے جاسوسی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔





