موسمیاتی تبدیلی پاکستان کیلئے سنگین چیلنج ہے ‘ فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے موسمیاتی تبدیلی کو سنگین چیلنج قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی اب صرف ماحولیاتی مسئلہ نہیں بلکہ یہ ایک معاشی، سماجی اور انسانی بحران کی شکل اختیار کر چکی ہے۔ پاکستان عالمی آلودگی میں کم حصہ ڈالنے کے باوجود موسمیاتی آفات سے شدید متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز گورنر ہاوس پشاور میں کلائمیٹ جسٹس کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا. کانفرنس میں سابق سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کرامت اللہ چغرمٹی، پروفیسر ڈاکٹر قبلہ آیاز، کانفرنس کے آرگنائزر محمد بلال سیٹھی، شہید بینظیر بھٹو وویمن یونیورسٹی پشاور ، ویمن یونیورسٹی مردان کے وائس چانسلرز پروفیسر ڈاکٹر صفیہ احمد، پروفیسر ڈاکٹر رضیہ سلطانہ، آئی ایم سائنسز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عثمان غنی، ماہرین موسمیاتی تبدیلی اور طلبا و طالبات نے شرکت کی. کانفرنس میں ماہرین نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے اپنی تجاویز اور آرا پیش کیں. کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ 2022 کے تباہ کن سیلاب نے موسمیاتی بحران کی سنگینی کو پوری دنیا پر واضح کر دیا جبکہ پاکستان کو پانی کی قلت، گلیشیئرز کے پگھلا، سیلاب اور خشک سالی جیسے سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کی معیشت، غذائی تحفظ اور پائیدار ترقی کے لیے بڑا خطرہ بن چکی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed