انسداد پولیو مہم کی تیاریاں مکمل’ 46لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

پشاور میں صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کے اجلاس میں 18 مئی سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کی صدارت چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے کی، جس میں صوبے کے 23 اضلاع میں شروع ہونے والی چار روزہ مہم پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ مہم کے دوران مجموعی طور پر 46 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے جائیں گے، جبکہ ضلع پشاور اور خیبر میں مہم سات روز تک جاری رہے گی۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ پاکستان پولیو کے خاتمے کے قریب ہے اور مائیکرو پلاننگ، مثر مانیٹرنگ اور مہم کے معیار پر خصوصی توجہ دے کر خیبرپختونخوا سے اس مرض کا مکمل خاتمہ ممکن بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ جن علاقوں میں نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں وہاں مائیکرو پلاننگ کو مزید بہتر بنایا جائے اور اس میں موجود خامیوں کو فوری طور پر دور کیا جائے۔اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ مہم کو مزید مثر بنانے کیلئے ویکسینیٹرز کو جدید موبائل فونز فراہم کیے جائیں گے، جبکہ بہتر کارکردگی دکھانے والے افسران اور پولیو ورکرز کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے گی۔چیف سیکرٹری نے والدین پر زور دیا کہ وہ فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے لازمی پلوائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed