روسی فارما کمپنی کا پاکستان میں 80ملین ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان

روسی فار کمپنی نے پاکستان میں انسولین ساز فیکٹری کھولنے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت کمپنی پاکستان میں 80 ملین ڈالر سرمایہ کاری کرے گی۔ رپورٹ کے مطابق روسی فارماسیوٹیکل کمپنی "زاڈ میڈسنٹ نے پاکستان میں انسولین ساز فیکٹری کھولنے اور ٹیکنالوجی منتقل کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ روسی کمپنی پاکستانی کمپنی "جینیٹکس فارما کے ساتھ مل کر یہ جوائنٹ وینچر شروع کرے گی۔ اس منصوبے کے تحت پاکستان میں مجموعی طور پر 80 ملین ڈالر کی خطیر سرمایہ کاری کی جائے گی، جو دو مراحل میں مکمل ہوگی۔پہلا مرحلے میں دسمبر 2028 تک روسی کمپنی 20 ملین ڈالر کی لاگت سے انسولین فلنگ اور بائیولوجیکل یونٹس تعمیر کرے گی۔دوسرے مرحلے میں دسمبر 2031 تک 60 ملین ڈالر کی مزید سرمایہ کاری سے انسولین کی مکمل تیاری اور خام مال کا پروڈکشن پلانٹ لگایا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پلانٹ نہ صرف انسولین تیار کرے گا بلکہ اس کا خام مال بھی پاکستان میں ہی تیار کیا جائے گا، جس سے درآمدات پر انحصار کم ہوگا۔روسی کمپنی دوسرے فیز میں انسولین کی تیاری کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی پاکستان منتقل کرے گی، اس مکمل انسولین ساز پلانٹ کے قیام میں 3 سے 5 سال کا عرصہ لگنے کا امکان ہے۔پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی بڑی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ مقامی سطح پر انسولین کی تیاری سے نہ صرف ادویات کی قیمتوں میں کمی آئے گی بلکہ پاکستان فارماسیوٹیکل کے شعبے میں خود کفالت کی منزل کی جانب بڑھے گا، اس اقدام سے غیر ملکی زرِ مبادلہ کی بچت اور روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed