پیٹرولیم قیمتوں میں4روپے اضافے کا امکان

ملک میںمہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بری خبر ، حکومت کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں تقریبا 4 روپے 75 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں معمولی ردوبدل متوقع ہے۔اس اضافے کی بڑی وجہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی فری آن بورڈ( ایف او بی )قیمت میں اضافہ بتایا جا رہا ہے، جو 139.03 ڈالر سے بڑھ کر 143.01 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔حتمی قیمتوں کا اعلان حکومت کی جانب سے ٹیکس، لیوی اور شرح مبادلہ سے متعلق فیصلوں کے بعد کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed