صوبائی حکومت نے بھرتیوں کے عمل پر سنگین اعتراضات کے پیش نظر محکمہ اعلی تعلیم نے 9جامعات میں بھرتی کا عمل فوری طور پر روکتے ہوئے انکوائری کمیٹی قائم کردی کمیٹی نے رجسٹرارز سے 21 اہم دستاویز طلب کرلی ہیں،اس سلسلے میں ان یونیورسٹیوں سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے ان یونیورسٹیوں کے بارے میں پہلے ہی سے تحقیقاتی کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر قاسم علی کی سربراہی میں تشکیل دی ہے ،جامعات میںزرعی یونیورسٹی پشاوریونیورسٹی آف ملاکنڈیونیورسٹی آف سوات شہید بے نظیر وومن یونیورسٹی پشاورشہید بے نظیر یونیورسٹی شرینگل دیر اپریونیورسٹی آف ہری پورخیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاوریونیورسٹی آف صوابی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز سوات شامل ہیں،ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے رپورٹ طلب کرنے کے بعد ان یونیورسٹیوںمیں درجنوں ملازمین کی ملازمت سے فارغ ہونے کے امکانات ہیں نگران دور حکومت میں بھرتی ہونیوالے ملازمین کوبھی اس سے قبل فارغ کیا گیا تھا یونیورسٹیوں میں تنخواہیں اور پنشن کا مسئلہ سنگین ترین ہو چکا ہے ۔







