پشاور کی اوپن مارکیٹ میں گزشتہ 3 دنوں کے دوران ایک من گندم کی قیمت 500 روپے اضافے سے 4500روپے ہونے کے بعد اوپن مارکیٹ میں 20کلو آٹے کے تھیلے کی پرچون قیمت میں 150روپے، ، 80کلو میدہ فائن کی بوری کی قیمت میں 500روپے اور 50 کلو سوجی کے تھیلے کی قیمت میں200 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2100 روپے سے بڑھ کر 2250 روپے، کلو میدہ فائن کی بوری کی قیمت 9500 روپے سے بڑھ کر 10ہزار روپے اور 50کلو سوجی کے تھیلے کی قیمت 6300 روپے سے بڑھ کر 6500 روپے ہو گئی ہے۔پشاورمیں آٹے ڈیلر نے پرانے سٹاک کو بھی نئی قیمتوں پر فروخت کرنا شروع کردیا ہے آٹے ، سوجی ، معدہ ،چکی آٹا ،بیسن وغیرہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔







