مولانا ادریس شہادت’ 60 سے زائد افراد گرفتار

ممتاز عالم دین مولانا ادریس قتل کیس میں گرفتار ملزمان کی تعداد 60 سے زیادہ ہو گئی ہے قتل کیس میں تحقیقات کا دائرہ کار پشاور تک وسیع کر دیا ہے اور شہید مولانا ادریس کے موبائل فون ڈیٹا بھی حاصل کر لیا گیا ہے جبکہ ان سے ملاقاتیں کرنے والے افراد وغیرہ کی تفصیلات بھی حاصل کی گئی ہے ذرائع کے مطابق گرفتاریوں کا دائرہ کار پشاور چارسدہ نوشہرہ مردان صوابی اور بعض قبائلی علاقوں سے کی گئی ہے سیکیورٹی صورتحال کے باعث ان کی گرفتاریوں کو خفیہ رکھا گیا ہے اور ان سے مختلف زاویوں سے تحقیقات کی جا رہی ہے ذرائع کے مطابق مولانا قتل کیس کی تحقیقات میں وفاقی حساس ادارے بھی شامل ہو گئے ہیں اور وفاقی حساس اداروں نے بھی تحقیقات کا اغاز شروع کر دیا ہے۔وفاقی حساس ادارے پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے قتل کیس کے اہم نکات اور تحقیقات کی جا رہی ہے جبکہ زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو اج ہسپتال سے ممکن طور پر فارغ کر دی جائیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed