صوابی میں درخت کاٹنے کی تکرار پر چچا نے بھتیجے کو قتل کر دیا

موضع دوبیان میں لاچی کے درخت کاٹنے کے تکرار پر چچا نے فائرنگ کرکے بھتیجے کو قتل کر دیا ۔دلاور شاہ سکنہ دوبیان نے تھانہ یارحسین میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ ہفتہ کی صبح اپنے بھائی مدثر شاہ اور اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھے کہ اس دوران ان کے چچا مراد علی شاہ نے گلی سے میرے بھائی مدثر شاہ کو گھر سے باہر آنے کی آواز دی جب ہم دونوں بھائی باہر نکلے تو اس دوران چچا سلطان شاہ کی ایما پر ایک چچا مراد علی شاہ نے ان کے بھائی مدثر شاہ پر پستول سے جبکہ دوسرے چچا سید نوار شاہ نے مجھ پر کلاشنکوف سے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ان کا بھائی مدثر شاہ گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق جبکہ وہ بال بال بچ گئے وجہ عناد یوں بیان کی گئی ہے کہ جمعے کے روز ہمارا اور ملزمان کے مابین لکڑی لاچی کاٹنے پر تکرار ہوئی تھی ، پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed