بھارت میں بارش اور ژالہ باری نے تباہی مچادی، 10 افراد ہلاک

بھارتی شہر بنگلورو میں صرف 40 منٹ کی بارش نے تباہی مچا دی جس سے کئی سڑکیں ڈوب گئیں اور مختلف حادثات میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران شہر میں مزید طوفانی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جب کہ 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔بارش سے شہر کی کئی سڑکیں سیلاب کا منظر پیش کررہی ہے، سڑکوں پر گھٹنوں گھٹنوں تک پانی کھڑا ہے اور شہر میں بجلی کی سپلائی بھی معطل ہے۔رپورٹ کے مطابق بنگلور کے کئی علاقوں میں اولے بھی پڑے ہیں جب کہ آئندہ چند گھنٹوں میں اس میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed