پشاور میں ایک رات کے دوران ریکارڈ پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت ہوئی ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی افواہوں کے باعث جمعرات کے روز صبح 10 بجے سے رات ساڑھے 11 بجے تک پٹرول پمپ ڈیلرز کے ذرائع کے مطابق ایک ارب روپے سے زاہد کی پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت ہوئی ہے ایک ارب روپے سے زائد کی پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت میں سب سے زیادہ منافع ڈیلرز کو ہوا ہے گزشتہ مہینے کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت میں ریکارڈ کمی ائی تھی تاہم گزشتہ شب ریکارڈ پیٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت پشاور میں ہوئی ہے گزشتہ شب شہر کے مختلف پٹرول پمپس میں رات گئے تک ہزاروں گاڑیوں کی قطاریں لگی تھی اور گھنٹوں گھنٹوں تک پیٹرولیم مصنوعات حاصل کرنے کے لیے شہریوں یہ گاڑیاں موجود رہی جس کے بھائی شہر کی بیشتر مقامات پر ٹریفک کا نظام بھی جزوی اور مکمل طور پر متاثر ہو کر رہ گیا ہے







