خیبر پختونخوا بار کونسل نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں صوبہ بھر میں ڈسٹرکٹ اور تحصیل بار ایسوسی ایشنز کے انتخابات ملتوی کر دیے۔کے پی بار اس حوالے سے باقاعدہ پریس ریلیز جاری کردی پشاور ہائی کورٹ کے 29 اپریل 2026 کے فیصلے کے بعد خیبر پختونخوا بار کونسل نے تمام الیکشن بورڈز کو انتخابی سرگرمیاں فوری طور پر روکنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ پریس ریلیز کے مطابق 6 مئی 2026 کو ہونے والے انتخابات سمیت پاکستان بار کونسل اور صوبائی بار کونسل کے تمام سابقہ نوٹیفکیشنز بھی معطل کر دیے گئے ہیں۔ بار کونسل کا کہنا ہے کہ اب تک ہونے والی انتخابی کارروائیاں برقرار رہیں گی، تاہم پولنگ کی نئی تاریخوں کا اعلان ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت مقدمات کے حتمی فیصلے کے بعد کیا جائے گا۔







