شیرگڑھ کے نواحی گائوں قطب گڑھ میں بد بخت بیٹے نے فائرنگ کرکے اپنی ماں اور بہن کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا شیرگڑھ پولیس کو اپنی رپورٹ میں ملزم کے بھائی اور مقتولہ کے دوسرے بیٹے حضرت عیسی ولد حضرت سید ساکن لطیف اباد کالونی قطب گڑھ نے بتایا کہ گذشتہ شب ہم اپنے گھر میں اہلخانہ کے ساتھ محو خواب تھے کہ اس دوران فائرنگ کی اواز سنی اٹھ کر بلب کی روشنی میں دیکھا تو بھائی حضرت موسی کے ہاتھ میں پستول تھا اور سامنے والدہ مسما(ن)اور بہن مسما(ع) خون میں لت پت پڑی تھی قریب گیا تو والدہ جان موقع پر بحق ہوئی تھی اور بہن سانسیں لے رہی تھی بہن نے زخمی حالت میں بتایا کہ ہم پر بھائی حضرت موسی نے فائرنگ کی ہے جسے ہم نے فوری ہسپتال لے جاتے ہوئی راستے میں دم توڑ دیا بتایا جاتا ہے کہ ملزم کا ذہنی توازن درست نہیں شیرگڑھ پولیس نے بھائی کی رپورٹ پر ملزم بھائی حضرت موسی ولد حضرت سید کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی







