غیر قانونی طور پر کھولنے والے سی این جی سٹیشنز کے گیس کنکشن کاٹنے کی ہدایت کر دی گئی ہے پشاور سٹی رنگ روڈ چارسدہ روڈ فقیر اباد میں رات کے اوقات کار اور علی صبح کے اوقات کار میں غیر قانونی اسٹیشنز کھولنے کی شکایات کر دی گئی ہے ذرائع کے مطابق فقیر اباد نہر کے قریب کھولنے والی اسٹیشنز کی ویڈیوز بھی وفاقی حکومت ڈپٹی کمشنر پشاور کو فراہم کر دی ہے رات کے اوقات کار میں اندرون شہر مختلف مقامات پر رنگ روڈ پر کھولنے والے اسٹیشنز کے بارے میں تفصیلات فراہم کی گئی ہے وفاق کی جانب سے صوبے کے اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی سے موجودہ صورتحال میں معذرت کی ہے صوبے میں گیس اسٹیشنز غیر قانونی طور پر کھولنے کی شکایات پر سروے کا کام مکمل کیا گیا ہے اور ابتدائی طور پر مزید 15 اسٹیشنز کی نشاندہی کر دی گئی ہے







