جہلم ‘ انجینئر محمد علی مرزا کی اکیڈمی پر حملہ’ ملزم ہلاک

جہلم کینٹ میں مذہبی سکالرانجنیئر محمد علی مرزا کی اکیڈمی کے باہر شدید فائرنگ کی گئی، حملہ آور نے اکیڈمی کے اندر گھسنے کی کوشش کی تاہم فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگیا ،ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اتوار کی صبح تقریبا 10بج کر 45 منٹ پر جہلم اکیڈمی پر شدید فائرنگ کی گئی حملہ آور نے روڈ کے دوسری طرف گرین بیلٹ پر لیٹ کر اکیڈمی کے فرنٹ گیٹ اور پولیس پر فائرنگ کی جس میں پولیس کا جوان بہادری سے حملہ آور کو جواب دیتے ہوئے گولی لگنے سے زخمی ہوا جس کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ چکی تھی جہاں حملہ آور اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، اکیڈمی کے گیٹ پر بھی حملہ آور کے کچھ فائر لگے چونکہ پولیس موقع پر موجود تھی، اس لیے پولیس نے فوری رسپانس کرتے ہوئے حملہ آور کے منصوبے کو ناکام بنادیا، پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں حملہ آور موقع پر ہی مارا گیا، حملہ آور کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی، حملہ آور کی لاش کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed