پشاور’ شادی ہال میں فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق، دو زخمی

)صوبائی دارالحکومت پشاور کے مصروف ترین دلہ زاک روڈ پر واقع شادی ہال میںفائرنگ کا واقعہ رونما ہوا ہے، اس حوالے سے پولیس رپورٹ میںبتایا گیاہے کہ شادی ہال میں فائرنگ سے ایک شحص جاںبحق اور دو زحمی ہوئے ہیں، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی’تھانہ شاہ پور کی حدود پخہ غلام میں ملزمان شاہزیب ، شایان پسران جہانزیب ، وقاص ولد جہانگیر ساکنان ہزار خوانی نے فائرنگ کی , جن کی فائرنگ سے محمد علی ولد کچکول لگ کر جان بحق جبکہ ایک راہگیر بشر اللہ ولد اکبر شاہ لگ کر زخمی ہوا.وجہ عناد کچھ دیر قبل تاج شادی حال میں زبانی تکرار ہے.واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ شاہ پور فواد خان دیگر پولیس نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ کر نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کر دیا جبکہ مجروح کو بغرض علاج معالجہ ہسپتال منتقل کر دی.ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed