کانگو وائرس’ خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں کیلئے الرٹ جاری

خیبرپختونخوا کے اسپتالوں میں کانگو وائرس سے بچا ئو کیلئے الرٹ جاری کردیا گیا۔محکمہ صحت کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں عید قربان سے پہلے کانگووائرس سے بچا ئوکیلئے اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے،اسپتالوں کومشتبہ کانگو کیسز کے سیمپلز پبلک ہیلتھ لیب بھیجنے کی ہدایت کی گئی۔ عوام کومویشیوں کیساتھ احتیاط برتنے کامشورہ دیاگیا،کانگو وائرس کے مشتبہ مریضوں کیلئے سخت حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی گئی،طبی عملے کو پی پی ای اور انفیکشن کنٹرول پروٹوکول پر عمل لازمی قرار دیا گیا،مشتبہ کیسز کے نمونے ٹرپل پیکجنگ کے ذریعے لیبارٹری بھجوانے کی ہدایت دی۔ایڈوائزری میں مویشیوں میں وائرس کی روک تھام کیلئے ٹِک کنٹرول پر زور دیا گیا،کانگو وائرس کی تشخیص کیلئے پی سی آر اور ایلیسا ٹیسٹ کی منظوری دی گئی۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مویشی پالنے والے افراد اور قصائی حضرات سی سی ایچ ایف کے زیادہ خطرے میں ہیں،سی سی ایچ ایف وائرس متاثرہ خون اورجسمانی رطوبتوں سیمنتقل ہوتا ہے،شہری غیر محفوظ گوشت اور بیمار جانوروں سے دور رہیں۔ڈاکٹرز نے دستانے اورحفاظتی لباس کے استعمال کی تاکید کر دی،ٹک (چیچڑ) کے کاٹنے سے سی سی ایف ایچ پھیلنے کا خدشہ ہے،مویشیوں کو ذبح سے قبل ادویات اور معائنہ لازمی قرار دینے کی تجویز دیدی گئی۔ملک میں Crimean-Congo Hemorrhagic Fever کے خطرات، ماہرین نے احتیاطی تدابیر پر زور دے دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed