امریکا و ایران کے وفود چند روز میں دوبارہ اسلام آباد آسکتے ہیں،رائٹرز

برطانوی خبر رساں ادارے کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے وفود رواں ہفتے امن مذاکرات کے لیے دوبارہ اسلام آباد آسکتے ہیں۔ رائٹرز نے یہ بات ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں بتا ئی ۔دوسری جانب پاکستان میں ایرانی سفارتخانے کے اہلکار نے بھی رائٹرز سے گفتگو میں کہا کہ امریکا ایران مذاکرات کا اگلا دوراس ہفتے یا اگلے ہفتے کے آغاز میں ہوسکتا ہے۔اس سے قبل امریکی خبر رساںادارے نے دو پاکستانی عہدیداروں کے حوالے سے کہا تھا کہ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی میزبانی کی پیشکش کر دی ہے۔ ایران اور امریکا کے مذاکرات جمعرات کو اسلام آباد میں ہو سکتے ہیں۔ادھر امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران کے ساتھ مذاکرات کیلئے ثالثی کا کردار ادا کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا۔جے ڈی وینس کا کہنا تھا انہوں نے ہمارے اور ایران کے درمیان ثالثی کرانے میں حقیقی قیادت اور مدبرانہ صلاحیت کا مظاہرہ کیا، پاکستان نے دو ایسے ممالک کے درمیان ثالثی میں مدبرانہ صلاحیت کا مظاہرہ کیا جو طویل عرصے سے سنجیدہ مذاکرات نہیں کررہے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed