پاکستانی شہریوں کروڑ پتی بننے کے خواب لئے ایرانی ریال خریدنے لگے، جس کے باعث پاکستانی روپے کے مقابلے میں ریال 4 گنا بڑھ گئی پشاور میں ایرانی کرنسی مارکیٹ سے غائب ہوگئی ہے ۔ پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں ان دنوں ایک انوکھا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے جہاں ایرانی ریال کی طلب میں اچانک اور شدید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ایکسچینج کمپنیوں کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ حالیہ چند ہفتوں کے دوران پاکستانی روپے کے مقابلے میں ایرانی ریال کی قدر میں تقریبا چار گنا اضافہ ہوا ہے۔عام شہریوں کی ایک بڑی تعداد کروڑ پتی بننے کے خواب لیے ایرانی ریال کی خریداری کر رہی ہے۔اس کے علاوہ پاک ایران سرحدی تجارت، بالخصوص پیٹرولیم مصنوعات کے لین دین میں اضافے نے بھی ریال کی طلب کو سہارا دیا ہے۔تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ اس طرح کی سرمایہ کاری انتہائی خطرناک ہو سکتی ہے کیونکہ یہ بنیادی معاشی حقائق کے بجائے محض قیاس آرائیوں پر مبنی ہے۔مارکیٹ ذرائع بتاتے ہیں کہ 1 کروڑ (10 ملین) ایرانی ریال جو پہلے تقریبا 2500 روپے میں فروخت ہو رہے تھے اب 10,000 روپے تک میں فروخت ہو رہے ہیں۔







