مذاکرات میں پیش رفت ہوئی، گیند اب تہران کے کورٹ میں ہے، جے ڈی وینس

امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ حالیہ مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ بات چیت مثبت رہی اور متعدد اہم امور پر پیش رفت دیکھنے میں آئی۔جے ڈی وینس نے کہا کہ شاید یہ پہلی بار تھا کہ ایرانی اور امریکی حکومت نے اتنے اعلی سطح پر ملاقات کی، شاید ایران کی موجودہ قیادت کی تاریخ میں بھی یہ پہلی بار ہوا ہو۔انہوں نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اب گیند تہران کے کورٹ میں ہے اور یہ ایران پر منحصر ہے کہ وہ آگے بڑھنے کے لیے کیا اقدامات کرتا ہے۔نائب صدر نے کہا ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا اور ہماری تمام ریڈ لائنز اسی بنیادی اصول سے نکلتی ہیں۔جے ڈی وینس نے آبنائے ہرمز کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو توقع ہے کہ ایران اس اہم بحری گزرگاہ کو کھولنے کے لیے اقدامات کرے گا جو عالمی توانائی کی ترسیل کے لیے نہایت اہم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed