پاکستان کی ثالثی میں امریکہ اور ایران کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے دور ان امریکی صدر ڈولنڈ ٹرمپ میامی میں یو ایف سی مقابلہ دیکھتے رہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جب امریکی نائِب صدر جے ڈی وینس کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی وفد اسلام آباد میں ایرانی وفد کیساتھ اہم امن مذاکرات میں مصروف تھا تو اس دور ان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں یو ایف سی کی فائٹ دیکھنے کیلئے موجود تھے۔ٹرمپ کے ہمراہ ان کے اہلِخانہ کے کئی افراد اور امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو بھی موجود تھے تاہم اتوار کی صبح مذاکرات کے بعد مختصر پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والی بات چیت کے دوران وہ ٹرمپ سے مسلسل رابطے میں تھے۔انھوں نے کہ، مجھے نہیں معلوم گذشتہ 21 گھنٹوں کے دوران ہم نے کتنی بار بات کی آدھ درجن مرتبہ، شاید ایک درجن بار۔ہم مستقل ٹیم سے رابطے میں تھے کیونکہ ہم نیک نیتی سے مذاکرات کر رہے تھے۔







