عدالتوں کا کوئی حال نہیں رہا، یہ ڈاک خانہ ہی بن گئیں، جسٹس محسن اختر کیانی

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی ریمار کس دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتوں کا کوئی حال نہیں رہا، یہ ڈاک خانہ ہی بن گئی ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے اہم ریمارکس دئیے اور درخواست گزار کی جانب سے متعلقہ محکمے میں بیان حلفی جمع نہ کرانے پر اظہار برہمی کیا۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دئیے کہ عدالتوں کو تو ڈاک خانہ ہی سمجھ لیا ہے، عدالتوں کا جو حال ہو گیا ہے یہ ڈاک خانہ ہی بن گئی ہیں، عدالتوں کا کوئی حال نہیں رہا۔عدالت نے درخواست گزار کو بیان حلفی جمع کرانے کی دوبارہ ہدایت کے ساتھ سماعت ملتوی کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed