ملک بھر میں پیٹرول پمپس کی جانچ کیلیے ٹیمیں متحرک

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے ملک بھر میں پیٹرول پمپس کی جانچ پڑتال کے لیے انفورسمنٹ ٹیمیں متحرک کر دی ہیں۔ اس اقدام کا مقصد پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت کو قانون کے مطابق یقینی بنانا اور صارفین کے حقوق کا تحفظ ہے۔چیئرمین اوگرا مسرور خان نے انفورسمنٹ ٹیم کے ہمراہ مختلف علاقوں میں قائم پیٹرول پمپس کا دورہ کیا جہاں پمپس کی قانونی حیثیت، لائسنس اور دیگر مطلوبہ دستاویزات کی تفصیلی جانچ کی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ پیٹرولیم مصنوعات کے دستیاب اسٹاک کا بھی معائنہ کیا گیا تاکہ کسی قسم کی قلت یا غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کو روکا جا سکے۔چیئرمین اوگرا نے ہدایت کی کہ قوانین و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے اور کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کو برداشت نہ کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اوگرا قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed