ملک کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی ریکارڈ

پاکستان کے پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی۔نیشنل ای او سی کے مطابق جون 2026 میں ملک بھرمیں پولیو وائرس کے127ماحولیاتی نمونے حاصل کیے جن میں سے 117 میں پولیو وائرس منفی قرار دیا گیا اور 10ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔نیشنل ای او سی کے مطابق جنوری تا جون 2026 پولیو وائرس کے مثبت ماحولیاتی نمونوں کی تعداد 369 سے کم ہوکر 100رہ گئی، پنجاب سے حاصل کئے گئے تمام 31 ماحولیاتی نمونے پولیو وائرس سے منفی قرار دئیے گئے اور سندھ کے 29 میں سے 28 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس منفی آیا۔اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے 34 میں سے 30 ماحولیاتی نمونے پولیو وائرس سے منفی قرار دئیے گئے جب کہ بلوچستان کے 23 میں سے 18 ماحولیاتی نمونے پولیو وائرس سے منفی پائے گئے۔نیشنل ای او سی کا کہنا ہے کہ سال 2026 میں اب تک پاکستان میں پولیو کے 3 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں پولیو وائرس کی مثبت شرح 48.1 فیصد سے کم ہوکر 13.1فیصد رہ گئی ہے۔نیشنل ای او سی کے مطابق پولیو کے خاتمے کے لئے ماحولیاتی نگرانی، ویکسی نیشن کوریج اور رسائی کو مزید مضبوط بنایا جارہا ہے، ملک بھر میں ہر بچے تک پولیو ویکسین کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوششیں جاری رہیں گی، 5 سال سیکم عمر کے ہر بچے کو ہر انسدادِ پولیو مہم کیدوران پولیو کے قطریلازمی پلوائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed