موبائل صارفین پر ٹیکسوں کا بوجھ، 100روپے کے لوڈ پر 29روپے کٹوتی

ملک میں موبائل فون صارفین بھی ٹیکسوں کے بھاری بوجھ تلے دب گئے، صارفین ہر موبائل لوڈ پر ساڑھے 34 فیصد تک ٹیکس ادا کرتے ہیں۔100 روپے کا بیلنس لوڈ کرانے پر صارف سے مجموعی طور پر تقریبا 29 روپے ٹیکس کی مد میں کاٹ لیے جاتے ہیں۔ 15 فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس کی مد میں 13.04 روپے کٹوتی کی جاتی ہے۔باقی ماندہ بیلنس پر ساڑھے 19 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہوتا ہے، جس کے باعث 100 روپے کے لوڈ پر مزید 14.19 روپے سیلز ٹیکس کی مد میں چلے جاتے ہیں۔یوں صارف کو 100 روپے کا لوڈ کرانے کے بعد صرف 72.77 روپے کا بیلنس ہی موصول ہوتا ہے، جبکہ تقریبا 27.23 روپے مختلف ٹیکسوں کی مد میں کٹ جاتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed