استعمال شدہ گاڑیاں نہیں، اپنا حق چاہئے، سہیل آفریدی

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ قبائل اپنی مرضی سے پاکستان میں شامل ہوئے پاکستانی ہیں اور رہیں گے۔سہیل آفریدی کا باڑہ میں امن جرگے سے خطاب میں کہنا تھاکہ میری نامزدگی پر اعتراضات اٹھائے گئے، ضم اضلاع کے بقایاجات فوری ادا کیے جائیں، ہمیں بھیک نہیں چاہیے ہمیں اپنا حق دیا جائے۔انہوں نے اعلان کیا کہ ہر ضلع میں امن جرگوں کا انعقاد کریں گے۔ان کا کہنا تھاکہ قبائل اپنی مرضی سے پاکستان میں شامل ہوئے پاکستانی ہیں اور رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کو استعمال شدہ گاڑیاں دی گئیں ہمیں سیکنڈ ہینڈ گاڑیاں نہیں اپنا حق چاہئے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed