خیبر پختونخوا حکومت کاباجوڑ متاثرین کیلئے امدادی پیکج کا اعلان

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا حکومت نے باجوڑ آپریشن کے متاثرین کیلئے خصوصی امدادی پیکج کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کابینہ نے باجوڑ متاثرین کے لئے امدادی پیکیج کی منظوری دے دی جس کے مطابق باجوڑ آپریشن سے متاثرہ علاقوں سے نقل مکانی کرنے والے فی خاندان کو 50، 50 ہزار روپے دیئے جائیں گے ۔
مزید کہا گیا ہے کہ ٹارگٹڈ آپریشن مکمل ہونے کے بعد متاثرہ ہر خاندان کو مزید 25، 25 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔
صوبائی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اے ڈی سی ریلیف کے ذریعے ہر نقل مکانی متاثرہ خاندان کو 50، 50 ہزار روپے فراہم کئے جائیں گے ۔
اس سلسلے میں ڈی سی باجوڑ کو نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کو رجسٹرڈ کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed